یہ طرم خان کون تھا؟ ۔ طرہ باز خان اتمان خیل

کوٹھی حیدر آباد دکن میں طرہ باز اتمانخیل شہید کی یادگار ۔۔۔جنگ آزادی 1857 کا مرد مجاہد آپ نے اکثر سنا ہوگا: ’فلاں بڑا طرم خان بنا پھرتا ہے،‘ لیکن کیا کبھی سوچا کہ یہ طرم خان کون تھا اور اس کی وجۂ شہرت کیا ہے؟ اصلی نام طور باز خان تھا پختونوں کے۔ایک جنگجو قبیلے۔اتمان خیل سے تعلق رکھتے تھے ۔طور باز خان کی والد باجوڑ سے دکن گئے تھے ایک محاورہ زبان زد عام ہے کہ ’بڑے طرم خان بنے پھرتے ہو یا پھر تم کون سے طرم خان ہو۔‘ ہم میں سے اکثر نے اردو کا یہ مشہور محاورہ سن رکھا ہے مگر شاید ہم یہ نہیں جانتے کہ طرم خان تھے کون اور ان کا کردار آخرکیسے لازوال ہو کر محاورے میں ڈھل گیا۔ اس محاورے کی کھوج ہمیں 1857 کی جنگ آزادی تک لے جاتی ہے جہاں ریاستِ حیدرآباد دکن کا نواب، جو ’نظام دکن‘ کہلاتا ہے، برطانیہ کا اتحادی ہے اور ان کی گرفت اتنی مضبوط ہے کہ کوئی بغاوت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ لیکن جب انگریز کے خلاف تحریک آزادی کے نعرے ہندوستان کے گلی کوچوں تک پہنچ جاتے ہیں تو اس کی بازگشت نظام حیدر آباد کے درو دیوار کو بھی […]

Read more